اسرائیلی وزیر معیشت نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ کنیسٹ اگلے سیشن میں مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی کوشش کرے گی۔
پیر کی شام کو جاری کئے گئے بیان میں بینیٹ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کمیسٹ کی جانب سے اسرائیلی صدر کو اسرائیلی شہریوں کے قاتلوں کو معافی دینے سے روکنے کے قانون کی منظوری کے فورا بعد ہی مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کی تجویز پیش کرے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی کنٹرول کے منصوبے نے اسرائیلی رائے عامہ پر بھی اپنا اثرورسوخ چھوڑ دیا۔
اسرائیلی دائیں بازو کے رہنما نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے سامنے محمود عباس کی ایک امن سے پیار کرنے والے شخص کے طور پر موجود پرچھائی اس وقت ختم ہوگئی تھی جب انہوں نے حماس کے ساتھ ہاتھ ملایا تھا۔
