• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی وزیر خارجہ فراڈ کے الزام میں فرد جرم کے بعد مستعفی

ہفتہ 15-12-2012
in فلسطین
0
plf resignation
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خارجہ ایویگڈور لائبرمین نے اپنے خلاف اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور فراڈ کے الزام میں فرد جرم عاید ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

انتہا پسند قوم پرست یہودی ایویگڈور لائبرمین نے جمعہ کو ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس میں ان کا کہنا ہے کہ ”میں قانونی طور پر اپنا استعفیٰ دینے کا پابند نہیں ہوں لیکن میں نے وزیرخارجہ اور نائب وزیر اعظم کے عہدوں سے اور اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے”۔

مسٹر لائبرمین نے کہا کہ وہ اپنے خلاف عاید کیے گئے الزامات کا مقابلہ کریں گے اور بائیس جنوری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سیاسی منظر نامے میں واپس آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا:”میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ تاکہ اس مسئلہ کے حل ہونے کے بعد اسرائیل کے شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ عدلیہ کو انتخابات کے انعقاد سے قبل اپنا فیصلہ دینا ہوگا۔اس کے بعد ہی میں اسرائیلی شہریوں کی خدمت کر سکوں گا”۔

لائبرمین حکمراں اتحاد میں شامل جماعت یسرائیل بیتنو کے سربراہ ہیں۔ان پر جمعرات کو فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔ اس پر انھوں نے کہا تھا کہ وہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے مستعفی ہونے سے قبل اپنے وکلاء سے مشاورت کریں گے۔ مخلوط اسرائیلی حکومت میں شامل انتہاپسند لائبرمین فلسطینیوں کے خلاف تندوتیز بیانات جاری کرتے رہے ہیں۔ان کے جذباتی پن سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو کئی مرتبہ سبکی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے گذشتہ روز لائبرمین پر فراڈ اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزام پر فرد جرم عاید کی تھی لیکن ان پر زیادہ سنگین الزامات واپس لے لیے گئے ہیں۔ان پر منی لانڈرنگ سے متعلق زیادہ سنگین کیس کی واپسی کو لائبرمین کی فتح قرار دیا گیا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے مستعفی ہونے کے بعد اب وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بھی پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے پانچ ہفتے قبل حکومت چھوڑنے پر مجبور کیا جا سکتاہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.