• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی وزیردفاع کا انٹرویو شائع کرنے پرفلسطینی اخبار کا سوشل بائیکاٹ

بدھ 26-10-2016
in فلسطین, مکالمہ
0
0Pala4795
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے مقرب سمجھے جانے والے کثیرالاشاعت مقامی اخبار ’’القدس‘‘ کی جانب سے فلسطینیوں کے بدترین دشمن اور قاتل اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کا انٹرویو شائع کرنے پر سماجی، عوامی اور ابلاغی حلقوں کی طرف سے اخبار کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار القدس کی جانب سے لائبرمین کا متنازع انٹرویو شائع پر فلسطینی کے عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ سماجی کارکنوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر ’القدس‘ اخبار کے سوشل بائیکاٹ کی مہم شروع کی ہے۔ ’’میڈیا۔ دشمن سے دوستانہ مراسم #‘‘ کے عنوان سے شروع کی جانے والی مہم بڑی تعداد میں سماجی کارکن بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

مہم میں شامل ہونے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اخبار القدس نے فلسطینی قوم کے قاتل کا انٹرویو شائع کر کے فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی اور شہداء کے خون سے غداری کی ہے۔ القدس اخبار کو فلسطینی قوم کا نمائندہ اخبار ہونے کا دعویٰ کرنے کا اب کوئی حق نہیں رہا ہے۔

سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی اخبار یہ بھول گیا کہ غزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینیوں کو خون میں نہلانے، فلسطینی قوم کو نیست ونابود کرنے اور مسجد اقصیٰ کے خلاف زہر اگلنے میں پییش پیش آوی گیڈور کا ماضی کیسا بھیانک رہا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے مقرب اخبار’القدس‘ نے اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کا ایک انٹرویو شائع کیا تھا جس پر فلسطینی سماجی، عوامی اور ابلاغی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطین کے مرکزی پریس کلب اور مختلف شہروں میں صحافتی تنظیموں نے بھی اخبار القدس کے اس انوکھے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی نوازی قرار دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی وزیردفاع کا انٹرویو شائع کرنے پرفلسطینی اخبار کا سوشل بائیکاٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.