اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دورہ ہالینڈ کے موقع پر ہالینڈ میں فلسطینی اور عرب کمیونٹی نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
ہالینڈ میں فلسطینی برادری کے نمائندہ "ہالینڈ ۔
فلسطین ہاؤس” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ جمعرات کو ہالینڈ کے دورے پر پہنچیں گے۔ صہیونی وزیراعظم کی آمد کے خلاف ہالینڈ کے مرکزی شہر ایمسٹرڈیم اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے منظم کیے جائیں گے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے سامنے ہو گا جس میں فلسطینی اور عرب برادری کے علاوہ مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔
ہالینڈ فلسطین ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے فلسطینی اور عرب تارکین وطن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے اوراسرائیلی وزیراعظم کی آمد کے موقع کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں بڑھ چڑھ حصہ لیں۔