قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک فلسطینی کی لاش، فلسطینی طبی ٹیم نے غزہ کی پٹی کے شمال سرحدی علاقے سے برآمد کر لی۔
اسرائیلی فوج کے ذرائع نے دعوی کیا کہ گذشتہ شب دو فلسطینیوں نے غزہ کی سرحدی رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی، جس پر وہاں موجود اسرائیلی فوجیوں نے ان پر فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو موقع پر ہلاک کر دیا جبکہ دوسرا ذخمی ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ برآمد شدہ لاش، 38 سالہ ہویشیل اسماعیل کی ہے جو مرکزی غزہ میں موجود بریج کیمپ میں پناہ گزین تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہویشیل اسماعیل کی لاش گولیوں سے چھلنی حالت میں بیت حانون گاٶں کے قریب سے برآمد ہوئی۔
ایمبولینس کے عملے نےعلاقے کی اچھی طرح چھان بین کی تاہم کوئی زخمی شخص یا لاش نظر میں نہیں آئی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
