فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تلاشی کی مختلف کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض فوجیوں نے مجسٹریٹ عدالت میں اپنے ایک دوست کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عدالت آنے والے فلسطینی اسامہ برہم کو حراست میں لے لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوجیوں نے اکرم الشرفاء نامی شہری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر آئے فلسطینیوں کی تلاشی لی اور ان سے پوچھا کہ آپ میں اسامہ برھم کون ہے۔ شناخت ہونے پراسے گرفتار کرلیا گیا۔
ادھر بیت المقدس میں الطور کے مقام پر صہیونی فوجیوں کی ایک کاررائی میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے سوموار کے روز مسجد اقصیٰ اقصیٰ میں چھاپہ مار کر وہاں پرنماز ادا کرنے والے محمد ناصر معالی اور ایک خاتون سنا الرجبی کو حراست میں لے لیا۔ قبل ازیں راس العامود کے مقام سے چھاپے دوران تین فلسطینیوں نور الدین الزغل، احمد الغول اور فتحی ناصر کو گرفتار کرلیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
