• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے خلاف الخلیل میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے

منگل 11-11-2014
in فلسطین
0
plf ralliesagainst
0
SHARES
4
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں دو یہودی آباد کاروں ‌پر خنجر کے وار میں ملوث فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے اسرائیلی فوج نے تلاشی کا سلسلہ شروع کیا تو فلسطینی شہری صہیونی فوج کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ الخلیل کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہوئے اور خوتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے کے بعد گھروں میں موجود مردوں کو مارتے پیٹتے۔ صہیونی فوجیوں کے اس غیرانسانی سلوک کے خلاف فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے گھروں سے نکل کراسرائیلی فوج کے خلاف جلوس نکالا۔

اسرائیلی فوجیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اشک آور گیس کی شیلنگ کی اور ان پر ربڑ کے کور میں لپٹی دھاتی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک عینی شاھد نے بتایا کہ صہیونی فوج کی ایک پارٹی فلسطینی نوجوان ماھر الھشلمون کے ’’الحاروز‘‘ کالونی میں داخل ہوئے اور گھر کی تلاشی لینے کے بعد اہل خانہ کی قطارمیں کھڑے کرکے نہایت توہین آمیز انداز میں شناخت پریڈ کرائی گئی۔

اس پر فلسطینی شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں ‌نے صہیونی فوجیوں پر سنگ باری کی اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ جواب میں صہیونی فوجیوں نے بھی فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ صہیونی فوجیوں‌ نے سنگ باری کرنے والے ایک فلسطینی لڑکے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی نوجوان الھشلمون نے سوموار کے روز شمالی الخلیل میں تین یہودی آباد کاروں پر تیز دھارے سے حملہ کیا تھا جن میں سے ایک یہودی آباد کار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.