غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی ایک اپیل کورٹ نے دو فلسطینی شہریوں شادی لافی اور محمد زاھد کو شہید کرنے میں صہیونی فوج کی معاونت کرنے کے جرم میں عمر قید با مشقت کی سزا کی توثیق کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اپیل کورٹ کے پراسیکیوٹر زیاد النمرہ نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے دلائل قطعی کی بنیاد پر ایک ملزم کو عدالت سے صہیونی دشمن کے ساتھ تعاون کرنے اور فلسطینیوں کی شہادت میں مدد کرنے کے جرم میں عمر قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔ عدالت انہی دلائل وبراہین کے مطابق دوسری عدالت کے فیصلے Â کی توثیق کی گئی ہے۔فلسطینی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ عمر قید کی سزا پانے والے مجرم نے سنہ 2001ء میں صہیونی دشمن کو فلسطینی مجاھدین پرحملوں میں مدد کے لے مخبری کی تھی۔ اسرائیلی فوج نے دونوں فلسطینی مجاھدین کو شہید کرنے کے لیے ان کی گاڑی کی راستے میں ایک بارودی سرنگ بچھا دی تھی جس کے نتیجے میں وہ دونوں شہید ہوگئے تھے۔