.فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اب بھی تیرہ فلسطینی خواتین کو ھشارون جیل میں قید کر رکھا ہے
اسیران فورم کی جانب سے اتوار کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جیل میں سب سے قدیم اسیرہ لینا جربونی کا تعلق الخلیل سے ہے۔ انہیں سن دو ہزار دو میں اٹھارہ اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسرائیلی عدالت نے انہیں سترہ سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ان اسیرات کے علاقوں کو دیکھیں تو پانچ کا تعلق الخلیل، دو کا بیت لحم، دو کا جنین، ایک کا نابلس اور دو کا القدس ہے۔ سن 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل سے بھی ایک فلسطینی خاتون بلاوجہ زیر حراست رکھی گئی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
