• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کے تازہ حملے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

اتوار 20-07-2014
in فلسطین
0
plf wounded
0
SHARES
0
VIEWS

قابض صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پراتوار کو علی الصباح ایک بڑا زمین اور فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ مسلسل بمباری کے نتیجے میں امدادی کارکنوں کو متاثرین تک پہنچنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں اتوارکو علی الصباح وحشیانہ بمباری کی۔ اسرائیلی فوج کے جنگی جہازوں اور توپخانے سے کی گئی بمباری میں کم سے کم 17 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن بمباری کے باوجود الشجاعیہ میں متاثرین تک پہنچے اور زخمیوں کو اسپتالوں میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں درجنوں افراد زمین بوس ہونے والے مکانوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے میں امدادی کارکنوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کو علی الصباء اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملے میں سیکڑوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ الشجاعیہ میں صہیونی بربریت سے زخمی ہونے والے درجنوں افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ شہری دفاع کے رضاکار ملبے سے زخمیوں اورشہداء کی لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ الشجاعیہ کے مقام پر صہیونی فوج کا یہ اب تک سب سے تباہ کن حملہ ہے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بھی دشمن فوج کے جنگی طیارے اور ٹینک الشجاعیہ میں مسلسل بمباری کرتے رہے جس میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ آٹھ جولائی سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اب تک  350 سے زائد شہری شہید اور 2300 زخمی ہوچکے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پرمشتمل ہے، جو فلسطینیوں کی اجتماعی نسل کشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.