(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری،بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 23 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز پیر کو اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور 23 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق رام اللہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے کاروائیوں کے دوران 18 شہریوں کو حراست میں لیا جب کہ 5 دیگر شہریوں کو مغربی کنارے سے گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جاری کردہ ایک بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار افراداسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔