• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی یروشلم کے مشرقی گاؤں باب الشمس میں کارروائی

پیر 25-03-2013
in فلسطین
0
plf 24 Barghouthi
0
SHARES
4
VIEWS
قابض اسرائیلی فوج نے یروشلم کے مشرقی گاوں باب الشمس کے نئے تعمیر شدہ مضافات احفاد یونس پر دھاوا بول دیا اور 50 سے زیادہ انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
 
 مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے مضافات میں لگائے گئے ٹینٹ اکھاڑنے کے لئے بلڈوزر استعمال کئے اور احتجاج کرنے والے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا جن میں فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن مصطفیٰ برغوثی شامل ہیں۔
 
یہودی بستیوں کے خلاف سرگرم کارکن عبداللہ ابو رحمہ نے بتایا کہ 300 کے قریب اسرائیلی فوجی ایک ہیلی کاپٹر سمیت فوجی گاڑیوں میں آدھی رات کے قریب آئے اور ان کے ہمراہ قیدیوں کو لے جانے کے لئے ایک بس بھی موجود تھی۔
 
انہوں نے بتایا کہ فوجیوں نے خیموں پر فورا فوٹون گرنیڈ پھینکے اور وہاں موجود اکثر کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
 
اس سے پہلے ہفتے کے دن قابض فوج نے اس مضافات کے داخلی راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں تھیں اور یہاں پر کسی شخص اور اشیائے ضروریہ کو نہیں آنے دیا گیا۔
 
کارکن محمد قنادیلو نے قدس پریس کو بتایا تھا کہ قابض فوج کے دھاوے سے قبل تمام کارکن یہ عزم کر چکے تھے کہ وہ اس علاقے میں ڈٹے رہیں گے اور اسرائیل کے یہ علاقہ خالی کرنے کے حکم کے باوجود وہ نہیں جائینگے۔
 
قنادیلو نے کہا کہ” ہم یہاں اپنی زمینوں پر موجود ہیں اور قابض حکام کو یہاں سے جانا پڑے گا کیونکہ انہوں نے فلسطین اور یروشلم پر بنا کسی حق کے قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہم اپنی زمین پر ثابت قدمی کے ساتھ ٹھہرے رہیں گے اور اس کو چھوڑ کے نہیں جائیں گے۔”
 
 اسی تناظر میں ایک اور واقعہ میں ایک فلسطینی نوجوان نے ایک لڑکی سے ہفتے کی شام کو احفاد یونس مضافات میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ دونوں اسرائیل کی تعصبانہ کارروائیوں اور آبادکاری کے خلاف ہیں۔
 
 مصعب عبید جن کا تعلق جنین اور ان کی منگیتر لینا شلالدہ جن کا تعلق الخلیل سے ہے دونوں کے خاندان ان کے یروشلم کے مشرق میں موجود ایزاریہ گاوں میں واقع گھر میں آئے اور ان کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
 
احفاد یونس کا علاقہ یروشلم کے مشرق میں واقع باب الشمس گاوں کے کھنڈرات  پر بنایا گیا ہے اور اس علاقے کو قابض اسرائیل نے ای 1 کا علاقہ بنایا ہوا ہے اور وہ اس میں 4000 آبادکاری یونٹ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے یروشلم مغربی کنارے سے کٹ جائے گا۔
 
بشکریہ:مرکز اطکاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.