قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے مشرقی گائوں قباطیہ پر دھاوا بول دیا اور وہاں سے دو فلسطینی بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی نبیل زکارنہ کے گھر میں داخل ہوگئے اور انہوں نے تلاشی لینے کے بعد ان کے دو بیٹوں 26 سالہ احمد اور 21 سالہ محمد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مثلیہ اور مثلث الشہداء دیہات کی گلیوں میں تلاشی لی۔
اس کے علاوہ ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں اپنی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج تیسرے انتفاضہ سے نمٹنے کے لئے تیاری کررہی ہے۔
