• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید، ایک زخمی

منگل 30-12-2014
in فلسطین
0
plf childwounded
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں زعترہ فوجی چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی لڑکا شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’’ہلال احمر فلسطین‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پندرہ سالہ امام جمیل احمد دویکات شہید ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے شہید بچے کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ صہیونی فوج کی فائرنگ سے اسی پولیس چوکی کے قریب 14 سالہ نائل طلعت ذیاب نامی ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینی لڑکوں نے پولیس چوکی کے قریب سے گذرتے ہوئے سنگ باری کی تھی جس کے جواب میں پولیس کو گولی چلانا پڑی ہے۔ تاہم صہیونی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.