اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت جالا کے مقام پر یہودی کالونیوں کے تحفظ کے لیے دیوار فاصل کی تعمیر شروع کردی ہے۔ دیوار کی تعمیر کی
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت جالا میونسپل کونسل کے چیئرمین ندیم النعسسان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے سوموار کے روز بیت جالا میں "بیرعونہ” کے مقام پر یہودی دیوار فاصل کی تعمیر کی غرض سے فلسطینیوں کی اراضی کی کھدائی اور ان میں لگے پھل دار پودے کاٹنا شروع کردیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکومت وادی کریمزان سے النفق پل تک دیوار فاصل کی تکمیل کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ دیوار فاصل کی تعمیر کی غرض سے فلسطینیوں کی وسیع اراضی پرقبضہ کیا گیا ہے۔
ادھر بیت المقدس میں ایپلائیڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے جب دیوار فاصل کا ایک حصہ مکمل ہوگا تو اس کے بعد بیت جالا میں فلسطینیوں کی مزید اراضی ہتھیائی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت بیت جالا میں وادی کریمزان کی تمام اراضی کو ہتھیانے کی کوشش کررہی ہے۔ دیوار فاصل کی تعمیر محض ایک بہانہ ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین