سوسائٹی برائے فلسطینی اسیران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج حراستی مہمات اور چھاپوں کے دوران کتوں کا استعمال کررہے ہیں جس سے فلسطینی خاندانوں میں اضطراب کی کیفیت پائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجی پولیس کتوں کے ہمراہ فلسطینی گھروں پر چھاپے ماررہے ہیں۔
سوسائٹی نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض حکام پر دبائو ڈالیں تاکہ وہ حراستی مہمات کے دوران فلسطینی خاندانوں کو دہشت زدہ کرنے کے اقدامات ختم کردیں۔
سوسائٹی برائے اسیران نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنین میں مجدی شیخ ابراہیم کے گھر پر چھاپے کے دوران کتوں کا استعمال کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے سنٹر نے تصدیق کی ہے کہ اس چھاپے کے دوران گھر کے بچے دہشت زدہ ہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین