مغربی کنارے سے فلسطینی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج نے رام اللہ کے قصبے بنی قراوہ میں گھروں میں تلاشی کی کارروائی اور چھاپوں میں محإد حسام عمر اورمہران راجہ سنیف کو حراست میں لے لیا۔
الخلیل شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں میں نور الدین اور محی الدین راجہ شلالدہ کو حراست میں لیا جنہیں بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
طولکرم میں شویکہ کے مقام پر گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں میں دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ بیت لحم میں سعیر کے مقام سے بھی دو فلسطینی باشندوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین