اسرائیل کے فوجی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ فوج کے زیراستعمال ایک چھوٹا بغیر پائلٹ کے جاسوس [ڈرون] طیارہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ شمالی مغربی کنارے کے پہاڑی علاقوں میں پیش آیا تاہم تباہ ہونے والے طیارہ کا ملبہ نہیں مل سکا ہے۔
اسرائیلی اخبار "ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام اس بات کی چھان بین کررہے ہیں کہ آیا ڈرون طیارہ کیسے گر کر تباہ ہوا تاہم فی الحال اس کے ملبے کی تلاش کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں کے استعمال میں جہاں اضافہ ہوا ہے وہیں ان کے حادثات بھی بڑھے ہیں۔ گذشتہ مہینے جنوبی غزہ میں ایسا ہی ایک ڈرون طیارہ تباہ ہوگیا تھا جس پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے قبضہ کر لیا تھا۔
