• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، صہیونی فوج اور شہریوں میں جھڑپیں

بدھ 05-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7714
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج بدھ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رہا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ کئی مقامات پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کو شمالی بیت المقدس میں قلندیا کے مقام پر سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔ اس دوران صہیونی فوج نے چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

صہیونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں قلندیا پناہ گزین کیمپ میں تصادم ہوا۔ فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی اور کئی گھنٹے فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔

رپورٹ میں قلندیا پناہ گزین کے مکینوں کے حوالے سے بتایا کہ صہیونی فوج نے کیمپ میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت  درجنوں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صہیونی فوج کی طرف سے شہریوں کو زدو کوب کیے جانے کے خلاف شہری مشتعل ہوگئے اور وہ صہیونی فوج کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ اس موقع پر صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں کومنتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

قلندیا پناہ گزین کیمپ سے تازہ کارروائی کے دوران چار شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان کی شناخت محمود نائف عبدالرحمان، ابراہیم الکسبہ، لیث شعبان اور محمود مطیر کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ صہوینی فوج نے نابلس میں ایک ڈسپنسری پر چھاپہ مارا اور اسحاق درویش القنہ اور محمود عطاعویص کو حراست میں لے لیا۔

قبل ازیں دو فلسطینی نوجوانوں ایمن خالد ذیاب اور اسلام منصور کو  کفر قلیل سے حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت دونوں نوجوانوں پر صہیونی فوج نے تشدد کیا۔

مغربی نابلس کے بیت ایبا قصبے سے 19 سالہ محمود نعیم السرکجی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، صہیونی فوج اور شہریوں میں جھڑپیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.