مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی سماجی کارکن اور الوجہ کے چیئرمین بلدیہ عبدالرحمان ابو التین نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے الوجہ قصبے کے دو فلسطینی شہریوں نضال شقیرات اور مہند حسین حجاجلہ کو پیر کی شام نوٹس حوالے کیے جن میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں نے "عین جویزہ” کے مقام پر مکانات حکومت کی منظوری کے بغیر تعمیر کیے ہیں، جنہیں فوری طور پر خالی کر کے مسمار کرنا ضروری ہے۔
ابو التین نے بتایا کہ نضال شقیرات کا مکان دو منزلہ ہے جس سے متصل پانی کا ایک برا حوض ہے جبکہ حجاجلہ کا مکان 150 مربع میٹر پر مشتمل ایک منزلہ مکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکام کی جانب سے عین جویزہ کے مقام پر صہیونی فوج کے ہاتھوں مکانات کی مسماری کا یہ پہلا نوٹس نہیں بلکہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے کئی نوٹسز جاری کیے جاتے رہے ہیں۔
