اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک اسلحہ کے بڑے ڈپو پرقبضے کا دعویٰ کیا ہے
اور کہا ہے کہ فوجیوں نے تلاشی کی کارروائی میں حماس کے ایک خفیہ اسلحہ خانے کا سراغ لگایا، بعد ازاں وہاں سے بندوقوں، ان میں استعمال ہونے والی گولیوں اور دستی ہتھیاروں کی بڑی مقدار کو قبضے میں لیا گیا ہے۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی سیون کی رپورٹ کے مطابق فوج نے جمعرات کے روز مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر میں رکھے اسلحے کی بڑی مقدار کو قبضے میں لیا ہے۔ اس میں چھوٹے ہتھیار،گولہ بارود اور دستی ہتھیار اور خنجر وغیرہ شامل ہیں۔ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فوج کا دعویٰ ہے کہ جس مکان سے اسلحہ ملا ہے وہ پہلے حماس کے ایک لیڈر کے پاس تھا تاہم وہ کچھ عرصہ قبل اس مکان کو خالی کر کے کہیں اور منتقل ہو گئے تھے۔ حماس کی جانب سے نابلس میں اپنے کسی خفیہ اسلحہ خانے کی موجودگی کے بارمیں تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔
