مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کی جنوبی بلدیہ سلوان سے اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح القدس کے رہائشی دو کم سن لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔
وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصباح سترہ سالہ ایاد احمد رویضی کے گھر چھاپا مارا۔ صہیونی فوجیوں نے حکم دیا کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ مزید تفتیش کے لئے المسکوبیہ سینٹر پیش ہو۔
ایک اور کارروائی میں اسرائیلی فوجیوں نے چودہ سالہ امیر نادر الفروغ کو بلدیہ سلوان سے اس وقت گرفتار کیا کہ میونسپلٹی کی عین اللوزہ کالونی میں پولیس اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہو گیا۔ گرفتار لڑکے کو مغربی بیت المقدس کی جبل ابو غنیم یہودی بستی میں تفتیشی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین