اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک فلسطینی خاتون کو گرفتار کر لیا۔ صہیونی ذرائع نے گرفتاری کے جواز کے لیے
خاتون پر جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراھیم علیہ السلام سے منسوب مسجد ’مسجدابراھیمی‘‘ کے قریب سے صہیونی فوجی پر چھریوں کے وار کا الزام لگایا۔ عبرانی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی مسجد ابراھیمی کےدروازے پر جمع تھے کہ اس خاتون نے مسجد میں داخل ہوتے ہوئے ایک فوجی پر حملہ کر دیا اور اس فوجی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے بعد قریبکھڑے اہلکار حرکت میں آگئے اور خاتون کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کی جانے والی خاتون کا نام ملکہ عمرو تھا اور اس کی بیس سال سے زائد تھی۔ یاد رہے کہ اس وقت اسرائیل نے پانچ ہزارکے لگ بھگ فلسطینیوں کو گرفتار کر رکھا ہے۔ صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل خواتین کی تعداد نو ہو گئی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
