• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے چھ فلسطینیوں کو مسجد اقصٰی سے دور رہنے کے احکامات دے دئیے

بدھ 16-04-2014
in فلسطین
0
plf orders
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس کی اسرائیلی پولیس قیادت نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بیت المقدس کے چھ رہائشیوں کو دو ہفتے سے لے کر چھ مہینوں تک مسجد اقصیٰ اور اس کی حدود میں داخلے سے روک دیا ہے۔

ان فلسطینیوں کی شناخت کچھ یوں کی گئی ہے: مسجد کی ایک طالبہ ام طارق الھشلمون، اسلامی اوقاف کے ایک رکن حسام صدر، محمود عبدالطیف، مصباح ابو صبیح، حمزہ رویدھی اور رامی الفخوری۔

اسرائیلی پولیس نے اسرائیلی خفیہ اہلکاروں کے تعاون سے الھشلمون کے گھر پر دھاوا بول دیا اور ان کے خاندان کو ان کی طلبی کا نوٹس پہنچا دیا۔ جب وپ القشلہ پولیس آفس پہنچی تو انہیں ایک خط ملا جس میں ان کے لئے مسجد اقصٰی سے تین ماہ دور رہنے کے احکامات تھے۔

حسام صدر اور محمود عبدالطیف کو بھی اسی طرح کے احکامات ملے ہیں مگر انہیں چھ ماہ کے دورانیے کے لئے دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ صدر کو باب حطہ کے نزدیک حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں ان کے احکامات تھما دئیے گئے تھے۔

چوبیس سالہ رامی صالح الفخوری کو 24 گھنٹے مختلف تفیتیشی مراکز میں قید رکھنے کے بعد دوہفتوں تک مسجد اقصٰی سے دور رہنے کے احکامات جاری کردئیے گئے تھے۔

وادی حلوہ انفارمیشن سنٹر نے بتایا ہے کہ 25 سالہ محمد رویدھی کو باب حطہ کے سامنے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ سنٹر کے مطابق اسرائیلی سپیشل فورسز نے رویدھی کو رائفل کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں زنجیروں میں جکڑ کے القشلہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ رویدھی پر الزام تھا کہ انہوں نے اسرائیلی پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالی ہے اور ایک پولیس والے پر حملہ کیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.