صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں اپنی ظالمانہ کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے وادی اردن کے علاقے وادی المالح میں واقع تمام دیہات اور وادیوں کی چراہ گاہوں کو فوجی مشقوںکے دوران جلا ڈالا۔
وادی اردن کے بدوی برادریوں کی بلدیہ کونسل نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فوجی مشقوں کے دوران زمین کے وسیع علاقوں کو جلا ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ پیر کی شام سے جاری ان مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج نے جنگی جہاز، ٹینکوں اور مختلف بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کیا۔
ان مشقوں کے آغاز سے پہلے قابض حکام نے وادی اردن میں رہنے والی بدوی گھرانوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کردیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین