• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی کو مار ڈالا

پیر 12-08-2013
in فلسطین
0
plf 9 Settlers-Storm-Aqsa
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی فوج نے حماس کے زیر انتظام علاقے غزہ سے سرحد پار کرنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب سے اسرائیل آنے کی کوشش کرنے والے ایک نہتے فلسطینی پر فائرنگ کر کے اسے جان سے مار دیا ہے۔

 

اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق فوجیوں کو شک تھا کہ یہ فلسطینی ان پر حملہ کرنے کی نیت سے آیا ہے جبکہ بعد میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلسطینی کے پاس کسی قسم کا اسلحہ موجود نہیں تھا۔ وہ شخص سرحد پر غزہ کی جانب کھدائی کررہا تھا۔ ترجمان کے مطابق اس جگہ پر ماضی میں مسلح فلسطینی گھات لگا کر اسرائیلی فوجیوں پر حملے کرچکے ہیں۔

فوجی ترجمان کے مطابق وہ شخص اس کے بعد باڑ کو پھلانگ کر اسرائیل کی طرف آگیا اور اس کے ہاتھ میں کچھ ایسی چیز تھی جسے فوجی دور بین کے باوجود صحیح طریقے سے دیکھ نہیں پائے تھے۔ اس شخص کو واپس جانے کے احکامات کے علاوہ اسے ڈرانے کے لئے فائرنگ بھی کی گئی مگر جب وہ نہ رکا تو اس کے بعد اس پر فائرنگ کردی گئی۔

فوجی ترجمان کے مطابق اس شخص کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے اور تلاشی کے بعد اس سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.