• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی مزدوروں پر شکاری کتے چھوڑنا درست قرار دیدیا

جمعرات 20-06-2013
in فلسطین
0
plf 19 palestine
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی مزدوروں پر شکاری کتے چھوڑنے کے اپنے عمل کو درست قرار دیا ہے۔ مقبوضہ فلسطین (نام نہاد اسرائیل) میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم بیٹسلم نے اس موقف کےخلاف اسرائیلی حکام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر مسلح فلسطینیوں پر شکاری کتوں کے ذریعے حملے کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

 

انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے یہ اپیل شکاری کتوں کے فلسطینیوں پر چھوڑے جانے کے واقعے کے بعد کی گئی ہے۔ اس حملے میں اسرائیلی فوجی کتوں کے بھنبھوڑے جانے والے دو زخمی فلسطینیوں کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

تنظیم کی خاتون ڈائریکٹر جنرل جاسیکا مونٹول نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی لیگل کونسل کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہریوں پر حملوں کے دوران ان پر شکاری کتے چھوڑنا ایک غیر اخلاقی اور ناجائز عمل ہے۔ اور اس طرح کے واقعات کی کسی بھی طرح حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی ہے جن کے بعد عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیل جائے اور ان کے زخمی ہونے کا خطرہ بھی ہو۔

یہ خط پندرہ مئی کو پیش آنے والے ایک واقعے کے رد عمل میں اسرائیلی فوج کو بھیجا گیا ہے۔ اس واقعے میں تین فلسطینی نوجوان نسلی دیوار کی مظہر دیوار کے قریب جا رہے تھے تاکہ وہاں سے مزدوری کی تلاش میں مقبوضہ فلسطین (نام نہاد اسرائیل) داخل ہوسکیں۔ دیوار کے قریب تعینات اسرائیلی فوجیوں کی نظروں میں آتے ہی ان نوجوانوں کے واپس بھاگنا شروع کر دیا جس پر اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے ان پر ربڑ کی گولیاں برسانا شروع کردیں اور ان پر شکاری کتے بھی چھوڑ دیے، اس کارروائی میں ربڑ کی گولی لگنے سے ایک اور شکاری کتوں کے کاٹنے سے دو نوجوان زخمی ہوئے۔ ان دونوں کو شدید زخمی حالت میں عسقلان کے ”برزیلائی” ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.