مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ” بوابہ القدس ” نامی یہ خیمہ بستی مشرق ابو دیس میں خلہ الراھب کے مقام پر بنائی گئی تھی جسے آج پیر کے روز اسرائیلی فوج نے انہدامی کارروائی کے دوران مسمار کرڈالا۔
بیت المقدس میںعوامی مزاحمتی کمیٹی کے ترجمان ھانی حلبیہ نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے بلڈوزروں کی مدد سے فلسطینیوں کی جانب سے لگائے گئے خیمے مسمار کرنا شروع کیے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ خیمہ بستی اس سے قبل آٹھ بار مسمار کی جا چکی ہے۔ آج علی الصبح فلسطینی شہریوں نے’’بوابہالقدس‘‘ کے خیمے نویں دفعیہ مسماری کے بعد نصب کیے تھے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی ابو دیس کے ا س مقام پرغاصبانہ قبضہ کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ فلسطینی شہریوں کی جانب سے وہاں پر خیمہ بستی کے قیام کا مقصد اراضی کو یہودیوں کے قبضے سے بچانا ہے۔ مقامی سماجی کارکنوں نے مسمار شدہ خیموں کی جگہ نماز جمعہ ادا کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ فلسطینی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں پر ہونے والی نماز جمعہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین