اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں مزاحمت کی حمایت کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں سے تین بچوں سمیت نو شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں سے تین نوجوانوں کو الخلیل سے حراست میں لیا گیا۔
صہیونی فورسز نے چھاپہ مار کارروائیاں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے چھ افراد کو گرفتار کیا جبکہ القدس کی سلوان ٹاؤن سے تین بچے حراست میں لے لیے گئے۔ القدس سے اٹھائے جانیوالے بچوں میں علائ، مجدی ابو تایہ اور مندر عباسی شامل ہیں۔ رام اللہ کے قریبی گاؤں صفا میں ایک گھر پر چھاپہ مار حسن کراجہ کو حراست میں لے لیا گیا، نابلس میں ایک چیک پوسٹ سے گزرنے والے زین زین اور محمد عمر اسرائیلی فوج کے ہتھے چڑھ گئے۔
اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے گرفتار کیے جانے والے ان افراد کو پہلے سے مطلوب افراد قرار دیا ہے، ان سب کو حراستی مراکز میں منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ صہیونی اہلکاروں نے رات گئے بھی ایک کارروائی کر کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا جن میں اسلام عواد بدر کی عمر اٹھارہ سال، عام عبد الرزاق بدر کی عمر بیس اور رامی عزمی بدر کی عمر بیس سال ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
