قابض اسرائیلی فوج نے ایک تازہ کارروائی کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے متعدد مکانات اور مویشیوں کے لیے بنائی گئی جھونپڑیاں مسمار کر دیں۔
مقامی سماجی کارکن راجب الجبور نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے بلڈوزروں کی مدد سے یطا کے مشرق میں خشم الدرج کے مقام پر احمد اور مصفی التبتہ نامی شہریوں کے ملکیتی مکانات، بھیڑ بکریوں کے لیے بنائی گئی جھونپڑیاں اور پانی کے متعدد کنوئیں مسمار کر دیے۔
ایک سوال کے جواب میں راتب الجبور کا کہنا تھا کہ صہیونی انتظامیہ کے پاس فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا کوئی جواز نہیں ہے۔ صہیونی حکام صرف اس جواز کے تحت مکانات مسمار کرتے ہیں کہ ان کی تعمیر سے قبل اسرائیلی انتظامیہ سے اس کی اجازت نہیں لی گئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین