مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی املاک پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں ایک فلسطینی گھر پر دھاوا بول کر گھر والوں کو باہر نکال دیا اور سارے گھر پر قبضہ کرکے اسے چیک پوائنٹ بنا دیا۔
فلسطینی گاؤں عرقہ کی دیہی کونسل نے سربراہ عاید رجا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے سلامہ خاندان کے گھر پر حملہ کیا اور اس گھر کو سارے علاقے پر نظر رکھنے کے لیے چیک پوائنٹ بنا لیا۔ صہیونی اہلکار اس گھر میں گھس کر خفیہ طور پر آنے جانے والوں کی نگرانی کرتے رہے۔
دیہی کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ نسلی امتیاز کے مظہر دیوار فاصل کے قریب واقع اس گاؤں پر اسرائیلی فوج کے حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ آئے روز کی صہیونی جارحانہ کارروائیوں کی وجہ سے اہالیان گاؤں میں اشتعال بڑھتا جا رہا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین