• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے فلسطینی گاوں صفحہ ہستی سے مٹا دیا، آبادی قبرستان میں محصور

جمعرات 15-01-2015
in فلسطین
0
plf village-vanished
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی فوج نے جنوبی فلسطین میں جزیرہ نما النقب کے فلسطینی اکثریتی گاوں ’’العراقیب‘‘ کو ایک بار پھر مسمار کردیا ہے جس کے نتیجے میں گاوں میں موجود ہزاروں افراد کو ایک قبرستان میں پناہ لینا پڑی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سنہ 1948 ء کے دوران اسرائیل کے قبضے میں چلے جانے والے اس گاوں کی مسماری کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ صہیونی فوج درجنوں بار اس بستی کو صحفہ ہستی سے مٹا چکی ہے۔

فلسطینی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ بدھ کو یہودی فوجیوں کی فول پروف سیکیورٹی میں بلڈوزروں نے العراقیب میں اس وقت چڑھائی کی جب گھروں میں موجود مرد حضرات کام کاج کی خاطر گاوں سے باہر جا چکے تھے اور گھروں میں صرف خواتین اور بچے رہ گئے تھے۔ صہیونی فوجیوں نے قصبے کی مکمل ناکہ بندی کرنے کے بعد کچے گھروں، خیموں اور شیلٹروں میں رہنے والے فلسطینیوں کو گھیسٹ کر باہر نکالا اور مکانات کی مسماری شروع کردی۔

سخت سردی کے باوجود فلسطینی آبادی کو ایک مقامی قبرستان میں کھلے آسمان تلے پناہ لینا پڑی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے جزیرہ نما النقب کی ایک لاکھ 20 ہزار نفوس پر مشتمل فلسطینی بدوں کی آبادی کو وہاں سے نکال باہر کرنے کی سازشیں شروع کر رکھی ہیں۔ انہیں سازشوں میں العراقیب گاوں کی بار بار مسماری بھی شامل ہے۔ تاکہ تنگ آ کر فلسطینی خود ہی علاقہ چھوڑ دیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.