• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے فلسطینی ممبر پارلیمان کو گھر سے اغوا کر لیا

جمعرات 02-04-2015
in فلسطین
0
plf kidnaped
0
SHARES
1
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصباح عوامی فرنٹ برائے آزادی فلسطین کی سینئیر عہدیدار اور فلسطینی رکن پارلیمان خالدہ جرار کو رام اللہ شہر میں ان کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد گرفتار کر لیا۔

فلسطینی قانون ساز کونسل کے معلوماتی دفتر نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ تقریبا 60 اسرائیلی فوجی اور خفیہ ایجنسی کے اہلکار علی الصباح الارصل کے علاقے میں موجود گھر پر حملہ آور ہوگئے اور انہوں نے دو گھنٹے تک توڑ پھور کے بعد خالدہ جرار کو حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر چلے گئے۔

اس موقع پر فلسطینی اسیران سوسائٹی کے سربراہ قدورہ فارس نے خالدہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقام کا عمل قرار دے دیا۔ خالدہ جرار نے کئی ماہ قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے بھیجے گئے اریحا سے بے دخلی کے نوٹس پر عمل نہیں کیا تھا اور خدشہ کیا جارہا ہے کہ یہ کارروائی اس کے ردعمل کا نتیجہ ہے۔

فارس نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اسرائیلی حکام کے پاس خالدہ پر مقدمہ کرنے کے لئے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے مگر اس کے باوجود بھی ان کی حراست اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا نمونہ ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے 20 اگست کو نوٹس پہنچایا تھا کہ خالدہ جرار کو اریحا شہر سے بے دخل کیا جارہا ہے کیوںکہ ان کی موجودگی سے علاقے کی سیکیورٹی کو خطرہ ہے اور اگر انہوں نے اس نوٹس پر عمل نہ کیا تو انہیں حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

جرار نے رام اللہ کے مشرقی قصبے بیتونیہ میں ایک اسرائیلی فوجی عدالت میں اس حکمنامے کے خلاف درخواست دائر کی ہوئی تھی۔

انہوں نے رام اللہ میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے باہر اس فوجی حکم کے خلاف دھرنا دیا تھا۔ ان کی حراست کے نتیجے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قانون ساز کونسل کے ممبران کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.