مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میںÂ دو مقامی فلسطینی خاندانوں سے سے زبردستی اس کےÂ گھر مسمار کرا دیے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں سلوان قصبے کیÂ یاصول کالونی میں پولیس کی بھاریی نفری کی موجودگی میں فلسطینی شہریوں سے ان کے مکانات زبردستی مسمار کرادیے۔مقامی فلسطینی شہری وائل الشوبکی نے ’قدس پریس‘ کو بتایا کہ ان کے مسمار کردہ گھر 150 مربع میٹر پر بنائے گئے تھے۔ حال ہی میں اسرائیلی بلدیہ اور دیگر حکام نے انہیں مکانات خالی کرکے خود ہی مسمار کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر ہم اپنے مکانات خود مسمار نہیں کریں گے تو ہمیں مکان مسماری کےا خراجات ادا کرنا ہوں گے اور 90 شیکل کی بھاری رقم جرمانہ کے طور پرادا کرنا ہوگی۔
ایک دوسرے فلسطین شہری ابراہیم عمیرہ نے بتایا کہ اسے بھی صیہونی فوج کی طرف سے مکان خالی کرنے کے بعد مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ عمیرہ نے بتایا کہ وہ اپنے نئے گھر میں دو ماہ سے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رہ رہے تھے۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے مکان اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا تھا اس لیے اسے فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری صیہونی فوج کا پسندیدہ مشغلہ بن چکی ہے۔ اس گھناؤنے حربےکا مقصد القدس کے فلسطینی باشندوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے انہیں شہر سے نکل جانے پر مجبور کرنا ہے۔