قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل سے عید کے پہلے روز ایک فلسطینی بچے کو صرف اس وجہ سے گرفتار کر لیا کہ اس نے اپنی پلاسٹک کی مصنوعی بندوق کا رخ ایک اسرائیلی فوجی طرف کیا۔
نسلی دیوار اور یہودی آبادکاری کے خلاف پاپولر کمیٹی کے ترجمان محمد عواد نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے 14 سالہ فلسطینی بچے دیا الخلیل کو بیت امر سے گرفتار کیا۔ گرفتاری کی وجہ صرف فلسطینی بچے کا اپنی پلاسٹک گن کا رخ اسرائیلی فوجی کی طرف کرنا بتائی گئی ہے۔ ۔
بعد ازاں فلسطینی فورسز نے مداخلت کر کے بچے کو کچھ گھنٹوں کے بعد رہا کر لیا ۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
