(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی تعمیراتی کمپنی کی لاکھوں شکل کی تعمیراتی میشنری پرغاصبانہ قبضہ کرلیا۔ قبضے میں لی گئی میشنری کی قیمت ایک ملین شیکل سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی سماجی کارکن محمد عیاد عوض نے بتایا کہ اتوار کو قابض فورسز نے بیت امر کے مشرقی علاقےمیں تلاشی کے دوران ایک فلسطینی کمپنی کا تعمیراتی میٹرئیل اور تعمیراتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے آلات قبضے میں لے لیے۔
فلسطینی تعمیراتی کمپنی کے ڈائریکٹر محمد مصطفیٰ غزالہ نے کہا کہ قبضے میں لی گئی میشنریز میں سریا فٹ کرنے کے آلات اورکنکریٹ کا مال تیار کرنے والاے دیگر مشینیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ سامان کچھ عرصہ پیشتر تل ابیب سے خرید کیا تھا۔ ان کے پاس تعمیراتی کاموں کے لیے سرکاری پرمٹ موجود ہے اوریہ سامان اسی پرمٹ پرحاصل کیا گیا تھا۔ مگر صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سامان غیرقانونی طورپر وہاں پہنچایا گیا ہے۔
