(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج نے زرعی زمینوں کو پانی فراہم کرنےو الے فلسطینیوں کی ملکیت پانی کے دو بڑے ٹینکوں کو مسمار کردیا۔
وادی اردن میں فلسطین اتھارٹی کے ایک افسر مطاعز بشارت نے بتایا کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے بیت عینون میں زرعی زمینوں کو سیراب کرنےوالے دو بڑے ٹینک جو کہ فلسطینیوں کی ملکیت تھے ان کو بلڈوزر کی مدد سے مکمل طور پر مسمار کرتے ہوئے پانی کو ضائع کردیا ۔
انھوں نے بتایا کہ پہلا پانی کا ٹینک فلسطینی عدنان صوافتح کی ملکیت ہے جبکہ دوسرا ٹینک سھم طوباس ایگری کلچر ایسوسی ایشن کی ملکیت ہے ، انھوں نے مزید بتایا کہ ان ٹینکوں کی مسماری سے فلسطینی کسانوں کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ یہ دونوں ٹینک زرعی زمینوں کے ساتھ ساتھ وہاں پر آباد فلسطینی آبادیوں کو پانی کی فراہمی کا اہم ذریعہ تھے جس کو اسرائیلی فوج نے تباہ کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک گھرمال اور مویشیوں کے بعد پانی کے ذخیروں کو تباہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ قابض ریاست فلسطینیوں کو ان کی آبائی زمینوں سے بے دخل کرنے کیلئے غیر اخلاقی ہتھکنڈوں کا استعمال کررہی ہے تاکہ فلسطینیوں کو وہاں سے جانے پر مجبور کیا جاسکے۔