مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے بدھ کو علی الصباح مغربی کنارے میں حماس رہنمائوں فائز وردہ اور حسین ابو کویک کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے اور دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فائز وردہ کو رام اللہ میں البیرہ قصبے کی الجنان کالونی سے حراست میں لیا گیا۔ جبکہ حسین ابو کویک کو رام اللہ میں بیتونیا کے مقام سے گرفتار کر کے حراستی مرکز میں لے جایا گیا ہے۔
حسین ابو کویک کے ایک قریبی عزیز نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے رات تین بجے حماس رہنما کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں سوتے ہوئے جگایا اور ہھتکڑی لگا کر نامعلوم مقام کی طرف لے جایا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد دونوں کے ٹھکانے کا پتہ نہیں چل سکا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
