قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی رات مشرقی قلقلیہ کے قصبے عزون پر دھاوا بول دیا اور اس کے تمام داخلی راستے بند کردئیے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے دس سالہ بچے اوساما سالم کو اس کے ماں باپ کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد حراست میں لے لیا اور اس کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔دریں اثناء اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح بیت لحم شہر کے متعدد علاقوں پر چھاپے مارے اور اس کی گلیوں میں گشت کیا۔ اس موقع پر کوئی حراست عمل میں نہیں لائی گئی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے جنوب مغرب میں شرف کے علاقے میں ایک فوجی ناکہ لگادیا جہاں سے کئی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ادھر بیت المقدس کی اسرائیلی فوجی عدالت نے پیر کے روز ایک خاتون اور تین لڑکوں کی حراست میں 24 گھنٹوں کی توسیع کردی۔
