• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے جنین میں تین شہری گرفتار کر لیے

جمعرات 03-11-2011
in فلسطین
0
plf citizens1
0
SHARES
0
VIEWS

plf citizens1

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ضلع جنین کے مختلف علاقوں میں کی گئی چھاپہ مار کارروائیوں میں تین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی فوجی اہلکار دن بھر قباطیہ، زبابدہ، عرابہ اور مرکہ کے علاقوں میں گشت کرتے رہے۔

 

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے درجنوں صہیونی اہلکاروں نے قباطیہ میں دھاوا بول کر تین نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے تینوں فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ بھی کی۔
گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ محمد سعید ابو الرب، 21 سالہ حسام یحی ابو الرب اور 21 سالہ سعید سباعنہ شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی گھروں کو منہدم کر دیا، اس دوران کئی شہریوں سے گھنٹوں کی تفتیش کی جاتی رہی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے الزبابدہ کے علاقے میں بھی علی الصبح فجر کے وقت حملہ کیا اور متعدد گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو زد و کوب کیا ہے۔
عرابہ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہاں پر جنین سے نابلس جانے والی شاہراہ پر اسرائیلی فوج نے ھنگامی چیک پوسٹ بنا کر شہریوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔ چیک پوسٹ سے گزرنے والی گاڑیوں کی سخت تلاشی لی جاتی رہی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.