انفارمیشن سینٹر برائے مشرق وسطیٰ و القدس امور”کیو پریس” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہییونی فوجیوں نے منگل کے روز علی الصبح انس کرامہ نامی شہری کی ملکیتی 250 مربع میٹر پر بنائی گئی متعدد دکانیں بلڈوز کردیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے یہ کارروائی صبح تاریکی میں کی گئی تاکہ فلسطینی شہریوں کو اس کا علم نہ ہوسکے۔ تاہم نماز فجرکے بعد مقامی شہریوں نے دکانیں مسمار کی گئی دیکھیں تو اس کے خلاف سخت احتجاج کیا۔
صہیونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی دکانیں مسمارکیے جانے کے خلاف بیت المقدس میں شہریوں میں سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب قابض فوج نے کل سوموار کے روز سلوان میں البستان کالونی میں بھی فلسطینیوں کو ان کے مکانات اور دکانیں بلڈوز کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین