نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر نابلس شہر کے شمال میں واقع قصبے اینابوس کے داخلی راستے کو ایک بار رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ہے۔ اس سے پہلے لگائی جانے والی رکاوٹیں فلسطینی شہریوں نے ہٹا دی تھیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت تلے ایک فوجی بلڈوزر نے حوارہ روڈ کے قریب رکاوٹوں کو تبدیل کردیا اور قصبے کو دوسرے علاقوں سے ملانے والی تمام سڑکوں پر بند کردیا۔مقامی نوجوانوں نے گزشتہ رات کو سڑک پر پڑی رکاوٹوں کو پانچ روز کی بندش کے بعد داخلی راستے سے ہٹا دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کا بہانہ بناتے ہوئے اینابوس کی مین روڈ سمیت دیگر قریبی سڑکوں کو اتوار پچھلے اتوار کے روز بند کردیا تھا۔
