(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم ڈھائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔رات گئے ایک اور فلسطینی نوجوان کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کر لیا۔اور نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے خصوصی دستے نے مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے نور شمس نامی مہاجر کیمپ سے احمد جمال نامی فلسطینی نوجوان کو اغوا کر لیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ کے ساتھ واقع طولکرم- نابلس سڑک کے قریب ایک نوجوان احمد جمال کو گھیرے میں لے لیا۔
عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمال کو جس وین میں ڈالا اس میں فلسطینی لائسنس پلیٹ لگی ہوئی تھی ۔