جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں یعبد کے مقام پر واقع ایک اسکول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اسکول میں زیرتعلیم متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے یعبد قصبے میں فلسطینی ہائی اسکول پر دھاوا بولا اور اسکول میں موجود طلباء، اساتذہ اور دیگر عملے ک تشدد کا نشانہ بنایا۔ فلسطینی طلباء نے قابض صیہونی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا تو صیہونی فوجیوں نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ذرائع کے مطابق یعبد میں عزالدین القسام اسکول پر اسرائیلی فوج کی یلغار کے دوران آنسوگیس اسکول کے اندر بھی پھینکی گئی۔ اس کے علاوہ اسکول کے اطراف میں فلسطینیوں کے گھروں پر بھی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔