مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ صہیونی فوج میں بھرتی کے لیے جاری ہر سطح کی مہم جوئی کی مذمت کرتے ہوئے فوج میں بھرتی کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم عرب شہریوں کو صہیونیوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی صہیونی فوج میں بھرتی ہونے دیں گے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہرالناصرہ میں نکالے گئے ایک احتجاجی جلوس میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیلی فوج اور سول سروسز کے اداروں میں عرب نوجوانوں کی خدمات اور ان کی بھرتی کو مسترد کردیا گیا تھا۔ مظاہرے کے شرکاء نے عرب اور فلسطینی طبقات پر زور دیا کہ وہ صہیونی فوج کی جانب سے بھرتی کے لیے جاری تمام حکم ناموں کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالیں۔
مقبوضہ فلسطین کے کئی دوسرے شہروں میں بھی طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے اسرائیلی فوج میں بھرتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔