(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی شہریوں پر کیمیائی ہتھیار وں کا استعمال کیا گیا ہے جس کے باعث جلد کے پگھلنے کے عجیب زخموں کا مشاہدہ کیا گیا ہے جو اس سے قبل پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر نہتے شہریوں پر کیمیائی بموں کا استعمال کیا ہے جس کےباعث شہریوں کی بڑی تعداد جھلس گئی ہے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ ایسے زخموں کاپہلے مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے جس میں جلد کے ساتھ ساتھ انسانی گوشت پگھل گیا ہے ایسے مریضوں کا علاج بہت مشکل ہے ایسی صورتحال میں جب غزہ میں بنیادی طبی امداد بھی میسر نہیں ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کی جلد کو پگھلانے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار کی نوعیت کا انکشاف کریں اور ان کے لیے ضروری علاج کی فوری فراہمی کریں۔
قابض فوج کی جارحیت کی تفصیلات کے بارے میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے کہا کہ قابض فوج شہریوں کے خلاف نئے خونی قتل عام کا ارتکاب کر رہی ہے۔ قابض فوج گھروں میں موجود نہتے شہریوں پر بم گرا کرانہیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کررہی ہے۔