رام اللہ شہر کے نواح میں موجود عوفر جیل کے قریب بیرزیت یونیورسٹی کے طلباء اور جیل کی حفاظت پر تعینات صیہونی فوجیوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق طلباء بسوں میں سوار ہو کر عوفر آئے جہاں انہوں نے بسوں سے اتر کر اسرائیلی فوجیوں پر پتھرائو شروع کردیا۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی تازہ نفری اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے طلباء پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس پھینکنا شروع کردئیے مگر اس موقع پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
طلباء اسرائیلی فوج کی جانب سے 20 سالہ محمد مبارک کے ناحق قتل پر احتجاج کررہے تھے۔