ایک اسرائیلی فوجی گاڑی نے ہفتے کے روز الخلیل کے جنوبی قصبے یطہ کی ایک سڑک پر 16 سالہ فلسطینی لڑکی کو گاڑی تلے کچل دیا جس کی وجہ سے اسے کئی چوٹیں آئیں۔
ایک سماجی کارکن راتب الجبور نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ 16 سالہ سمیرہ عواد کو یطہ قصبے میں اسرائیلی گشتی گاڑی نے کچل دیا جس کی وجہ سے انہیں کئی چوٹیں آئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔
جبور کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حادثات تقریبا روزانہ ہی ہوتے رہتے ہیں اور ان کی وجہ سے اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں کی لاپرواہی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین