الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالت’عوفر‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل سے تعلق رکھنے والے متعدد اسیران کو قید اور جرمانہ کی سزائیں سنائی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی عدالت نے اسیر علی بسام خلیل کو 35 ماہ قید اور 3000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ اسیر عصام الجمل کو 18 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔اس کے علاوہ منتصر ابو عیاش، ابراہیم ابو فارہ، حمزہ الحدوش اور حمزہ الجمل کو Â ایک ایک سال قید اور دو دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔