• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کے تشدد سے فلسطینی عہدے دار شہید

بدھ 10-12-2014
in فلسطین
0
plf martired
0
SHARES
0
VIEWS

 دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی کے یہودی بستیوں سے متعلق امور کے انچارج زیاد ابو عین شہید ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے ہیں اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے زیاد ابو عین کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا تھا۔انھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ فلسطینی کمیٹی برائے مزاحمت یہودی بستیاں سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور بعض غیر ملکی ایک اسرائیلی بستی کے نزدیک احتجاج اور زیتون کے پودے لگانے کے لیے جا رہے تھے۔انھیں اسرائیلی فوجیوں نے ایک چیک پوائنٹ پر روک لیا،ان پر اشک آور گیس کے گولے برسائے اور پھر وہ مظاہرین کے ساتھ گتھم گتھا ہو گئے۔

یہ واقعہ فلسطینی گاؤں ترمسعیا کے نزدیک پیش آیا ہے۔ وہاں سے زیادہ ابو عین کو ایمبولینس کے ذریعے رام اللہ منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ اسپتال کے ڈائریکٹر احمد بیتاوی نے بتایا ہے کہ ابو عین کی موت چھاتی پر چوٹیں آنے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

شہید ابو عین فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیلی یہودی بستیوں اور غرب اردن میں علاحدگی کی دیوار سے متعلق امور کے محکمے کے سربراہ تھے اور ان کا عہدہ وزیر کے برابر تھا۔قبل ازیں وہ قیدیوں سے متعلق امور کے نائب وزیر رہ چکے تھے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح کے ایک سرکردہ نما محمود العول کا کہنا ہے کہ وہ اور ابو عین دسیوں دوسرے افراد کے ساتھ مل کر اسرائیل کے زیر قبضہ اراضی پر امن کی علامت زیتون کے پودے لگانے کے لیے جارہے تھے۔اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے انھیں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.